سیاسی چھتریوں تلے بیٹھے مانسہرہ کے سود خوروں اور قبضہ گروپوں نے انت مچا دی
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) سیاسی چھتریوں تلے بیٹھے مانسہرہ کے سود خوروں اور قبضہ گروپوں نے انت مچا دی ہے پولیس کاروائی بھی ٹھس ہو گئی ہے پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف درخواستیں لے کر مزید دشمنیاں پیدا کر دی ہیں جبکہ زمین جائیداد کے تنازعات کے مقدمات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے مانسہرہ میں قبضہ گروپوں کے نجی جرگے اور کمزور فریق پر فیصلے مسلط کرنا قانون اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے مانسہرہ میں گاڑیوں کے انٹر پلی کے سودی کاروبار سے لے کر زمین جائیداد پر قبضوں میں پولیس محکمہ مال بعض پراپرٹی ڈیلر اور بعض سیاسی لوگوں کے خاص چیلے مل کر کھیل کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے سودی کاروبار اور قبضہ مافیا کا کاروبار دن بدن ترقی کر رہا ہے عوامی سنجیدہ حلقوں نے پولیس کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مانسہرہ میں مختلف سیاسی چھتریوں تلے بیٹھے سود خوروں اور قبضہ گروپوں سے خوف ذدہ ہونے کی بجائے خدا کی رضا کیلئے ان کے خلاف کاروائی کریں۔