لساں نواب، چندور میں ٹریفک حادثہ، متعدد مسافر شدید زخمی

0

تناول(نماندہ خصوصی) لساں نواب کے نواحی گاؤں چندورکیقریب ٹریفک کاالمناک حادثہ واقعات کے مطابق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دربندسے ہری پورجانے والی ٹویوٹاہا ایس گاڑی کوچندورکے مقام پرالمناک حادثہ پیش آیا جس میں مردو خواتین اوربچے شامل ہیں زخمی ہوگئے زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے میڈیکل آفیسرڈاکٹرفضل عبدالودود نے سٹاف کے ہمراہ زخمیوں کوفی الفورفرسٹ ایڈدیکر مانسہرہ ریفرکیا میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فضل عبدالودوداورانکی پوری ٹیم مع فی میل سٹاف نے ہنگامی بنیادوں پر 13 مریضوں کوٹریٹمنٹ کی اورفی الفورمانسہرہ ریفرکیا ا س کے علاوہ مقامی افرادنے بھی ہسپتال کے سٹاف کیساتھ بھرپورتعاون کیا اہل علاقہ نے گاؤں چندورکے چیئرمین شیرافضل تنولی اورپورے گاؤں کے لوگوں نے ہنگامی بنیادوں پرزخمیوں کو فی الفورریسکیوکیااورآریچ سی لساں نواب پہنچایاجس پراہل علاقہ نے چندورکے رہائشیوں کوخراج تحسین پیش کیا انہوں نے انسانی ہمدردی کاحق اداکرتے ہوئے مریضوں کوآریچ سی لساں نواب پہنچایا علاوہ ازیں آریچ سی لساں نواب کاجوسٹاف ڈیوٹی پوری کرکے گھروں کوچلاگیا تھاحادثے کی اطلاع ملتے ہی دوبارہ ہسپتال پہنچااورانسانی ہمدردی کے تحت انہوں نے بھرپورتعاون کیا جس پراہل علاقہ نے آریچ سی لساں نواب کے سٹاف کوخراج تحسین پیش کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.