لوئر کوہستان، تحصیل پٹن سیمو درہ کیال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق
پھلڑہ (نمائندہ شمال) لوئرکوہستان کی تحصیل پٹن سیمو درہ کیال میں ٹریفک حادثہ، تین جاں بحق ایک زخمی،لوئرکوہستان تحصیل پٹن سیمو درہ کیال سیرٹو کے مقام پر ڈائینہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر کھائی میں گرکرحادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی کی نگرانی میں ایمبولینسز بمعہ میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی۔ زخمی ہونے والے شخص کو مقامی ہسپتال منتقلی کے بعد مزید علاج معالجے کیلئے ریسکیو ایمبولینس میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 لوئرکوہستان اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دو ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔سرچ اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی دسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی خود کر رہے تھے۔زخمی اور جاں بحق افراد کی تفصیل۔ کریم داد ولد معصوم خان سکنہ پٹن عمر 37 سال زخمی، جہانزیب والد عبد الحلیم سکنہ پٹن عمر 35 سال، ممتاز والد بلادر سکنہ کیال عمر 48 سال اور ابرار والد ممتاز سکنہ کیال عمر 13 سال جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں