ایس ایس ٹی کیڈر اپ گریڈیشن کیلئے 15اگست تک کی ڈیڈلائن دیدی گئی

0

بٹگرام (نامہ نگار) ایس ایس ٹی کیڈر اپگریڈشن ناگزیر ہو چکا ہے،وزیر اعلی خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی قرارداد کے مطابق اپ گریڈیشن نوٹیفکیشن جاری کرے،15 اگست تک آخری ڈیڈ لائن دیتے،اس کے بعد شدید اختجاج کرینگے،ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے وفد کا صوبائی صدر ذوالفقار احمد کی قیادت میں سپیکر صوبائی بابر سلیم خان سواتی سے بھی ملاقات کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پی کے کا اہم اجلاس ذوالفقار احمد کے زیر صدارت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پشاور نمبر ون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بر کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز اور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران نے نے شرکت کی۔ ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں ذیل فیصلوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ صوبہ بھر میں ایس ایس ٹیز کیڈر کی ایک ہی تنظیم ہے جس کا نام ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پی کے ہے جس میں تمام ایس ایس ٹیز (Promotees, ADHOC, NTS, FTS, ETEA,PSC) شامل ہوں گے۔ اجلاس میں ایس ایس ٹیز کیڈر اپگریڈیشن کے لیے حکومت وقت کو 15 اگست 2024 کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ ایس ایس ٹیز پرسنل کے لیے 30 جولائی 2024 کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ چھٹی ڈی پی سی کی ایڈجسٹمنٹ آرڈرز کے لئے اگلے ہفتے کا وقت۔تیسری مرحلے کی فیمیل ڈی پی سی ایڈجسٹمنٹ آرڈرز کے لیے 15 اگست تک وقت دے دیا گیا۔ایس ایس ٹیز فیمیل پرسنل 17 کے لیے 31 جولانی 2024 کا وقت دیا گیا۔ سائنس ٹیچنگ الاؤنس کو 2000 ماہوار کرنے،مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر کے لیے چارج الانس 2000 روپے ماہانہ کرنے، فائنانس سیکرٹری کے لیے عبوری طور پر جمشید کا نام تجویز کیا گیا۔انہوں نے مذید کہا کہ جن اضلاع میں ضلعی عہدیدار کی پوزیشن خالی ہو چکے ہیں۔ وہ اضلاع 15 دن کے اندر اندر جنرل باڈی اجلاس بلا کر تنظیم سازی کرکے تصویری جھلکیاں تنظیم کے ساتھ شئیر کریں۔پرسنل 17 کے مرحلے کو تیز کرنے کے لیے فالو اپ کمیٹی فوری طور پر بنانے کا فیصلہ ہوا جس میں ذوالفقار صوبائی صدر، فرہاد علی ٹکرجنرل سیکرٹری،اورنگزیب ضلعی صدر پشاور۔ سردار علی صاحب ایکزیکٹیو کونسل ممبر،محمد عارف فوکل پرسن صوابی فہد احمد پشاور اور محمد آصف شامل کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.