وفاقی حکومت کا بنایا ہوا نئے مالی سال کا بجٹ عوام پر قاتلانہ حملے کے مترادف ہے

0

ہری پور(بیورورپورٹ) پوری دنیا انتخابات پر معترض ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہئے، عمر ایوب پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری دنیا انتخابات پر معترض ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہئے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا بنایا ہوا نئے مالی سال کا بجٹ عوام پر قاتلانہ حملے کے مترادف ہے، جس کے نتیجے میں اب مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی حکومت نے ساڑھے 4 سو ارب گندم درآمد کی، جس پر بہت کمیشن کمایا گیا، کاشتکاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی۔ اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے، دوبارہ سے پیسہ بنایا جائے گا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے الیکشن رپورٹ پر قراداد پیش کی،ساری دنیا انتخابات پر اعتراض کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔بطور سیکرٹری جنرل انصاف نہیں کر سکتا،اس لیے استعفا دیا۔عدت کیس ٹیکنیکل بنیاد پر مسترد کیا گیا، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.