The news is by your side.

نبی کریم ؐنے علماء کرام کی قدر کرنے کا حکم دیا ہے،مولانا قاضی محمداسرائیل

0

مانسہرہ (نامہ نگار)نسبتوں کو پالنا پڑتا ہے۔ اور ان کا احترام اور خیال بھی رکھنا پڑتا ہے سلیم الفطرت لوگ ہمیشہ ان لوگوں کو بہت خیال رکھتے ہیں جوان کے والدین کے تعلق دار ہوتے ہیں۔ جس طرح والدین کا احترام کرنا ضروری ہے ان کے ادب و احترام میں بھی یہ بات شامل ہے والدین کے تعلق داروں کا ادب و احترام کیا جائے اور والدین کی لاج رکھتے ہوئے ان حضرات کا خیال رکھا جائے خوبیوں پر نظر رکھی جائے اور کمزوریوں سے در گزر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مولانا قاضی محمد اسرائیل گڑنگی نے اساتذہ کے احترام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس طرح والدین کا احترام کرنا ضروری ہے اسی طرح اساتذہ کرام کا بھی ادب و احترام کرنا ضروری ہے والدین کو بھی اللہ پاک نے بڑا مقام عطا فرمایا ہے اسی طرح اساتذہ کرام کو بھی بڑا مقام عطا فرمایا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے علماء کرام کی قدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ بڑوں کے احترام کا حکم ہے اور چھوٹوں پر شفقت کا حکم موجود ہے اسی بات پر چل کر ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.