ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف ڈھوڈیال کے عوام بھی مشتعل، احتجاجی مظاہرہ
ڈھوڈیال، مانسہرہ (کرائمز رپورٹر، چیف رپورٹر) مانسہرہ بجلی کے اضافی بلوں اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈھوڈیال میں احتجاجی مظاہرہ، مشتعل مظاہرین نے گول مسجد، ارغوشال چوک میں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مشتعل مظاہرین نے کہا واپڈا نے ظلم کی انتہا کر دی ھے بجلی دن بھر غائب رہتی ھے اور کم وولٹیج کے باعث پانی کی موٹر، فریج وغیرہ چلنے سے قاصر ہیں اور ہر ماہ واپڈا ہزاروں روپے کے ناجائز ٹیکسز ٹھوک کر بھاری بجلی عوام کو ارسال کر دیتے ہیں واپڈا بھوکا درندہ بن چکا جس نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اضافی بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈھوڈیال سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہو چکا ہے۔ واپڈا کے خلاف احتجاج کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر ہوگا جب تک حکومت ریلیف نہیں دیتی احتجاج جاری رہے گا