ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے قریبسی پیک پر خوفناک حادثہ،2افراد جاں بحق11شدید زخمی

0

مانسہرہ(شیخ نزیر سے+محمد نعیم سے) ہزارہ یونیورسٹی کے قریب سی پیک پر دوگاڑیوں میں خوف ناک تصادم دو افراد جاں بحق 11 شدید زخمی، حادثہ ٹیوٹا گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث آلٹو کار سے ٹکرانے سے پیش آیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو1122 کی ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، مرنے والوں اور زخمیوں کو مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایا،متعدد زخمی کمپلیکس ریفر، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ہزارہ یونیورسٹی کے قریب سی پیک پر ٹیوٹا گاڑی اور آلٹو کار کے درمیاں خوفناک تصادم میں دو افراد میں شامل مرزا ولد سعد سکنہ کالج دراہا اور ذرولی ولد حاجی آغا سکنہ ڈوھوڈیال جاں بحق جبکہ 11 افراد میں شامل محمد خان، محمد جان، ماجد، عادل، صادق، تاج محمد،محمد اکرام، غلام محمد، معیز، عمران زخمی ھوگئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امداد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حادثہ میں جاں بحق و زخمی ھونے والے افراد کو ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے سے مانسہرہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا دیا جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کو کمپلیکس ریفر کیا گیا، اس موقع پر ٹیوٹا گاڑی کنیٹر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کے حادثہ ٹیوٹا گاڑی بریک فیل ھونے کی وجہ سے آلٹو کار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال میں لوگوں کا جمع غفیر امڈ آیا جبکہ اس دوران کئی نوجوان حادثہ میں زخم ہونے والے افراد کو خون دینے کیلئے بھی تیار تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.