واپڈا کی جانب سے بجلی بلز میں ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرہ

0

مانسہرہ(شیخ نزیر سے+محمد نعیم سے) عوام کو اپنے حق کے لیے میدان میں آنا ہوگا، ظلم حد سے گزر چکا ہے اب قوم کو بغاوت کرنی پڑی گی، کشمیری عوام کی طرح پاکستانی عوام کو بھی اپنے حق کے لیے یکجا ہونا ہوگا حکومت نے بجلی بلوں پر ظالمانہ ٹیکسز لگا کر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، ہزارہ عوام ڈٹ کھڑی ہو جائے تو صوبہ ہزارہ قیام سمیت عوام کو فری بجلی مل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بعد از نماز جمعہ مانسہرہ ختم نبوت چوک میں مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ کے زیر اہتمام بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ ٹیکسز بل کے خلاف ہونے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر سید طارق شیرازی، جمیل احمد جہانگری نائب ضلعی امیر جے آئی، شیخ ندیم شہزاد ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ، عمر امتیاز خان ایڈوکیٹ صدر پی کے زون پی کے 37 مانسہرہ، اخلاق احمد خان سابق صدر پریس کلب مانسہرہ، ترجمان جماعت اسلامی حافظ مسعود احمد،اسداللہ جہانگیری، ظہور احمد، قاری احسن، تبارک شاہ و دیگر نے کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہزارہ کے اندر متعدد ڈیموں کے باوجود ہزارہ کی عوام کو تین روپے فی یونٹ کے بجائے 100 روپے فی یونٹ ادا کرنی پڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ظلم حد سے گزر چکا ہے اب قوم کو بغاوت کرنی پڑے گی، مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی طرح پاکستانی عوام کو بھی اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے میدان میں آنا پڑے گا، مقررین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا تعلق سینٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے نہیں بلکہ چوکوں چوراں اور گلی محلوں کی غریب عوام سے ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے آئی ایم ایف کی غلام نہ بنے انہوں نے کہا کہ سکی کناری ڈیم بن چکا ہے عنقریب اس کا افتتاح بھی کیا جارہا ھے، اس ڈیم کی بجلی ہزارہ کی عوام کے لیے فری ہونی چاہیے، اس موقع پر مقررین نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ سکی کناری ڈیم کی بجلی کو فری کرا کر عوام کی مشکلات کا خاتمہ کریں، تاکہ غریب عوام بھی اپنے بچوں کے لیے سکون کے ساتھ دو وقت کی روٹی پیدا کر سکے،مقررین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی حد کر دی ھے اب عوام جاگ اٹھی ہے ہزارہ بھر کی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے یکجا ہیں مظاہرے کے دوران مقررین نے کہا کہ اگر غریب عوام اپنے بنیادی حقوق کی بازیابی کے لیے ڈٹ جائیں تو صوبہ ہزارہ سمیت ھزارہ کی عوام کو فری بجلی مل سکتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.