سرکاری ملازمین کی پنشن سکیم میں کی گئی ترامیم کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0

ہری پور (بیورورپورٹ پنشن اسکیم میں مجوزہ ترمیم، ‘پنشن آخری دو برسوں کی تنخواہ کے 70 فیصد کے برابر’ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن اسکیم میں کی گئیں مجوزہ ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق سالانہ اضافہ دو سال کی اوسط مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر ہوگا اور پنشن آخری دو برسوں کی تنخواہ کے 70 فیصد کے برابر ہوگی۔ پنشن اسکیم میں تجویز کی گئیں ترامیم کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری نوکری کرنے پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، سرکاری ملازمین کو آخری دو سالوں کی تنخواہ کے اوسط 70 فیصد کے برابر پنشن دی جائے گی اور ریٹائرمنٹ سے دوسال پہلے تنخواہ کے 70 فیصد کے برابر گراس پنشن ملے گی۔ مجوزہ ترمیم میں بتایا گیا ہے کہ 25 سال نوکری کے بعد سرکاری ملازم رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہوسکیں گے۔ وفاقی حکومت کی مجوزہ ترامیم کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ دو سال کی اوسط مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر ہوگا اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 60 سال تک پہنچنے پر پنشن سے 3 سے 20 فیصد تک سالانہ کٹوتی ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پنشن اسکیم میں ترامیم وزارت خزانہ، دفاع اور وزارت داخلہ کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں، مجوزہ ترامیم کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے والے کو پنشن ملے گی یا تنخواہ ملے گی، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی۔ سرکاری ملازم میاں اور بیوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی ایک کے فوت ہونے پر دونوں کی پنشن ملے گی، پنشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک اس کے اہل خانہ کو پنشن مل سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.