مانسہرہ پولیس کا موٹرسائیکل سوار پر وحشیانہ تشدد، تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)مانسہرہ پولیس میں سیاسی تعیناتیوں کا تماشہ اب سڑکون پر لگنے لگا ہے سیاسیوں کی پرچی یا فون کالوں پر تعینات ہونے والے پولیس اہلکار نہ تو صحیح طرح سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اور نہ ہی وہ اعلیٰ اخلاق کی حقیقت کو سمجھتے ہیں بلکہ سیاسی چھتری کے زور پر وہ سڑکوں پر عام شہریوں سے اس طرح پیش آتے ہیں جیسے وہ حاکم اور شہری غلام ہیں گزشتہ روز شنکیاری روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ جس طرح کا تشدد والا تماشا لگایا گیا اس تماشا نے مانسہرہ پولیس کے سپاہی کے پیشہ ورانہ رول کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ سٹی نمبر ون کے چیئرمین اسرار احمد پھول خان اور تاجر راہنماؤں نے بھی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور نوجوان پر سر عام تشدد کرتے رہے جو کہ المیہ ہے مانسہرہ پولیس کے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ سیاسی تعیناتیوں ضرورکریں لیکن ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ اخلاق کا درس بھی دیں تاکہ سرکاری سطح کی یہ سر عام غنڈہ گردی سڑکوں پر تماشہ نہ بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.