کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے نرسنگ ہوٹل میں چوری کی واردات
مانسہرہ (نمائندگان شمال)کنگ عبداللہ ہسپتال لاوارثوں کے ہتھے چڑھ گیا،ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں چوری کی واردات،قیمتی سامان چوری،جبکہ ہسپتال میں سیاڈی مداخلت اور من پسند افراد کو عہدوں پر بٹھانے سے ہسپتال کا بیڑا غرق ہو کر رہ گیا، بہترین ایڈمنسٹریٹر کو ہسپتال سے تبدیل کر کے ڈمی ایم ایس کو لایا گیا جس سے ہسپتال کا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے،آئے روز ہسپتال میں نت نئے ڈراموں اور مالشی پالشیوں کے عہدوں کی بندر بانٹ نے ہسپتال کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملازمین بھی عدم تحفظ کا شکار نظر آ رہے ہیں۔مانسہرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے بہترین ہسپتال کو سیاسی اکھاڑا بنانے والوں اور ڈمی ایم ایس لانے والوں کے خلاف شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے، عوامی حلقوں نے کہا کہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کر کے سابق ایم ایس ڈاکٹر شہزاد علی خان نے عوام کو سہولیات فراہم کی تھیں جو سیاسی انتقام کا نشانہ بن گئے اور ڈمی ایم ایس کو لایا گیا جس نے ہسپتال کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے ضلع مانسہرہ کے عوام اس میں ملوث کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی