ڈیلرز نے ملی بھگت کر کے آٹے کی قیمت میں 8سو روپے من اضافہ کرلیا

0

ہری پور (بیورورپورٹ) آٹا ڈیلرز نے ملی بھگت کرکے آٹے کی قیمت میں 800روپے فی من اضافہ کردیا دالیں بھی مہنگی ہوٹل مالکان کا سستی روٹی فروخت کرنے سے انکار آٹا ڈیلر مافیا کیخلاف کاروائی کا مطالبہ۔شہر اور دیگر علاقوں میں آٹا ڈیلروں نے آٹے کی قیمت میں 800روپے فی من اضافہ کردیا 40کلو آٹا 2800روپے سے 3600روپے من کردیا ہوٹل مالکان کی چیخیں نکل گئی دوسری جانب دال چنا 300روپے کلو اور دال ماش 600روپے کلو ہوگئی ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے ڈیلروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور سستا آٹا فراہم کیا جائے تاکہ حکومتی ریٹ پر روٹی فروخت کرسکیں مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.