مانسہرہ پولٹری شاپ ایسوسی ایشن انتخابات، شیڈول جاری کردیا گیا

0

مانسہرہ (تحصیل نیوز رپورٹر)مانسہرہ پولٹری شاپ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا 15جولائی کو پولنگ ہوگی، تفصیلات کے مطابق پولٹری شاپ ایسوسی ایشن مانسہرہ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے 28سے 30جون شام پانچ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے اسی طرح یکم جولائی سے دو جولائی شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کیئے جائیں گے۔ امیدواروں کی لسٹ تین جولائی کو لگے گی جبکہ اعتراضات پانچ جولائی کو وصول ہو ں گے جوابات وصولی کیلئے 6جولائی ہوگی عارضی فہرست سات جولائی کو اپیل و فیصلہ 8جولائی، کاغذات واپسی 9جولائی جبکہ حتمی لسٹ دس جولائی کو لگائی جائے گی جبکہ نشانات 11جولائی کو الاٹ کیئے جائیں سے جس کے بعد پندرہ جولائی کو صبح 9بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.