ٹرانسفارمر جلنے سے یونین کونسل پھلڑہ کے تین گاؤں بجلی سے محروم
پھلڑہ(نمائندہ شمال)یونین کونسل پھلڑہ کے تین گاؤں ٹرانسفارمرجلنے کی وجہ سے ایک ہفتہ سے زائد بجلی سے محروم، کہنیاں، بانڈی غلام حیدرخان اورکنڈ کیلئے نصب سوکے وی کاٹرانسفارمرایک ہفتہ قبل جل گیا مگرابھی تک یہ ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہوسکا ایم پی اے حلقہ پی کے 38اورایم این اے این اے چودہ مکمل طورپرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں دس روزہوچکے ہیں تین گاؤں بجلی سے محروم ہیں یہ پہلاموقع ہے کہ تناول کی عوام کوواپڈاکے ہاتھوں رسوا ہوناپڑرہاہے اس سے قبل ممبران اسمبلی ایسی صورت حال میں چوبیس گھنٹوں میں ٹرانسفارمرفراہم کراتے تھے جب سے نومنتخب ممبران اسمبلی آئے ہیں عوام کوسخت مشکلات کاسامناہے جیساکہ تناول کی عوام بغیرممبران اسمبلی کے ہے فرضی افتتاحوں میں توایم پی اے ایسے دھواں دھارتقریریں کرتے ہیں جیسے واقعی مخلص ہیں عملاً کارکردگی صفر ہے اسی طرح ان تین گاؤں کے لوگوں کوزیادہ دکھ اس وجہ سے ہے کہ زیادہ تران میں پی ٹی آئی کے حامی تھے اوراب تبدیلی کے مزے سے نڈھال ہورہے ہیں