انتظامی اجازت کے بغیر کسی بھی جلوس یا پروگرام کے انعقاد پر مکمل پابندی

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی بزارہ طاہر ایوب خان کی ہدایات پر قائم مقام ڈی پی او ایبٹ آباد طارق محمود خان کا محرم الحرام کی سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے پولیس لائنز میں ایبٹ آباد پولیس کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد جس میں ایس پی کینٹ سعید اختر خان، ایس پی حویلیاں اشتیاق خان، ایس پی سی ٹی ڈی حافظ جانس، اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر ڈی ایس پی سپیشل برانچ،سرکل ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز کی شرکت میٹنگ میں قائم مقام ڈی پی او طارق محمود خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈویژنل ایس پی کی زمہ داری ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے جو بھی مسئلہ ہو وہ یکم محرم سے پہلے پہلے حل کرے محرم الحرام کے ماہ میں انتظامات کرنا مشکل ہو جاتا ہے قائم مقام ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایات کی کہ 02 جولائی سے پہلے پہلے ہر امام بارگاہ پر ہر جلوس کے روٹ پر اور اہم مقامات پر CCTV کیمرے کی تنصیب ہر صورت یقینی بنائے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے بات ہوگئی ہے مجالس کے دوران اور روٹ پر 24 گھنٹے بجلی اور سٹینڈ بائی جنریٹرز کا بندوست مکمل ہوں، امام بارگاہ ڈگی محلہ، کاکول اور حویلیاں کے روٹ پر دیگر محکمہ جات کے تعاون سے انکے محکمہ کے حوالے سے انتظامات مکمل کروائے جائے۔ ضلع بھر میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی قسم کا کوئی بھی جلوس یا پروگرام کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.