ڈاکٹرز کی گرفتاری کیخلاف ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا احتجاج، ہڑتال

0

کھلابازار(نمائندہ شمال)ینگ ڈاکٹر ایسوسییشن کی علامتی ہڑتال ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کی جانب سے ڈاکٹر کی عدالتی حکم پر گرفتاری کے خلاف احتجاج فوراً رہائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوب میڈیکل ٹیچنگ کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار اور فیمیل ڈاکٹر سائمہ آئی سپیشلسٹ کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا جس کے خلاف کنگ عبداللہ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسییشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا احتجاج کے دوران ڈاکٹرز نے کہا کہ عدالتی حکم پر ڈاکٹر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ڈاکٹرز معاشرے کا پڑھا لکھا اور ہمدرد طبقہ ہے جو مریضوں اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کرتا ہے ایسے اقدام سے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی ہوتی ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوراً گرفتاری کا حکم واپس لے کر ڈاکٹرز کی رہائی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر صوبہ بھر میں علامتی احتجاج کے بجائے بھرپور احتجاج کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.