ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے) تھانہ نواں شہر کی حدود دوتار میں سگے بھائی کوجائیداد کے تنازعے پر قتل کرنیوالاقاتل بھائی آلہ قتل سمیت گرفتار مقدمہ درج تفشیش شروع تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ اوکیڈٹ عبدالغفور قریشی نے کاروائی کرتے ہوئے سگے بھائی کے قتل میں ملوث قاتل بھائی کوچوبیس گھنٹوں کے دوران گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر ہستم اور داد ولد انور خان نے اپنے سگے بھائی چن زیب ولد انور خان کو قتل کردیاتھا گرفتار ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے تھانہ نواں شہر پولیس کی برق رفتار کاروائی کے بدولت ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیاگیاہے گرفتار ملزمان کو تھانہ نواشہر منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے