کمپلیکس، مریضوں و لواحقین کے موبائل چوری کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا

0

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین کے موبائل چوری کرنے والے شخص کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سیکورٹی عملے نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال سٹاف کے موبائل اور دیگر قیمتی اشیا گم ہو رہی تھی۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنہ تھا اسی حوالے سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سیکورٹی سٹاف اور سی سی ٹی وی روم کے عملے نے دن رات کوشش کر کے اس چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود پولیس چوکی کے حوالے کر دیا اس موقع پر ہسپتال میں موجود لوگوں نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سکیورٹی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی عوام سے درخواست ہے کے ہسپتال میں کسی بھی مرد یا عورت سے کوئی بھی کھانے پینے کی چیزیں نہ لے کے کھائیں اپنی قیمتی اشیا کی خود حفاظت کریں اگر آپ کو ہسپتال میں کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو فوری ہسپتال کے سیکورٹی عملے سے رابطہ کریں تاکہ اس طرح کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.