ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہمارا وژن ہے
ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے نوتعینات چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل کا ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن اور وژن ہے۔چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل چیئرمین بی او جی نے ڈاکٹر ذوالفقار اور ڈاکٹر صائمہ کی گرفتاری کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بی او جی کے چیئرمین ڈاکٹر عابد جمیل کے دورے کے دوران ممبر بی او جی جعفر شاہ کے ساتھ ساتھ ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف کریم، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان شامل تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل نے انکالوجی ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی دورہ کیا جہاں ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بی او جی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ اس ادارے کو مزید بلندیوں کی طرف لے جانے میں پراعتماد ہیں اور صحت کی دیک بھال کی خدمات اور طبی تعلیم کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے ادارے کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔ بی او جی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ سازی کی اہمیت پر زور دیا اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس ادارے کی ترقی ہمارا مشن اور وژن ہے۔