تھانہ ناڑہ کی حدود جنوجھ کاگیاں میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص قتل،

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)تھانہ ناڑہ کی حدود جنوجھ کاگیاں میں گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ پر ایک شخص قتل اور دو افراد جن میں ایک خاتون سمیت شدید زخمی ہوگئے وجہ قتل گھریلو تنازعہ بتائی گئی تھانہ ناڑہ کے ایس۔ایچ۔او۔ وحید خان کی بروقت کاروائی ملزمان کو کچھ ہی دیر بعد آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ناڑہ کے گاؤں جنوجھ کاگیاں میں قتل کی واردات کی ایف۔آئی۔ آر درج کرواتے ہوئے جبران ولد ریاض نے کہا ہم پونا چئیر لفٹ سے اتر گھر جارہے تھے کہ شیرافضل ولد عبدالستار، مہتاب ولد شیر افضل، آفتاب ولد شیر افضل،عدیل ولد سلطان آئے اورہم پر آتشین اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے مقتول علی اصغر ولد محمد صفدر قوم کڑلال سکنہ جنوجھ کاگیاں موقع پر جاں بحق سمیرا دختر ریاض اور میں شدید زخمی ہوگئے میرے حقیقی بھائی اور اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی ایس۔ایچ۔او وحید خان نے نے بروقت علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ ناڑہ پولیس نے مقدمہ 302,324,اور334 درج کرلیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.