قائد تحریک انصاف عمران خان کیخلاف تمام مقدمات جھوٹ کا پلندہ ہیں

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے خلاف تمام کیسز جھوٹ کا پلندہ ہیں عمران خان رہائی کو فل فور رہا کیا جائے، سلیم عمران سواتی، کمال سلیم سواتی و دیگر کا ورکرز کنونشن سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے پانچ جولائی کو غازی کوٹ ٹان شپ گراؤنڈ مانسہرہ میں وزیر اعلی کے پی کے علی آمین گنڈا پور کے جلسہ کے حوالے سے تحریک انصاف سکرٹریٹ بٹل میں ایک شاندار ورکرز کنونشن کا انقعاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 14 سلیم عمران سواتی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کے پی کے کمال سلیم سواتی ایم پی اے اکرام غازی ممبر قومی اسمبلی شہزادہ گستاسپ خان کے بیٹے عبداللہ خان سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے40 عبدالشکور لغمانی پی ٹی آئی مانسہرہ کے ضلعی صدر سردار خان قاسم خان سواتی پی ٹی آئی رہنما خانزادہ رضااللہ خان نے بھی خطاب کیا جبکہ آئی ایس ایف عہدیداران و ممبران اور مختلف یو سی چیئر مینز و پی ٹی آئی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلیم عمران سواتی نے کہا کہ قائد عمران خان کے خلاف بنائے تمام کیسز جھوٹ کا پلندہ ہیں انشاللہ تمام کیسز اختتام کے قریب ہیں اور تقریبا ًتمام کیسز میں ضمانتیں بھی کنفرم ہیں وہ وقت اب دور نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالتوں سے باعزت بری ہو کر ملک کے عوام میں ہوں گے اور عوامی طاقت سے ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو ٹان شپ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ عام بھی عمران کی رہائی کے حوالہ سے ہو رہا ہے جس میں صوبائی وزیر اعلی علی آمین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں مرکزی و صوبائی قائدین و ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی شرکت کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.