بالاکوٹ کے علاقہ کانشیاں محلہ کھتیاں میں آگ لگنے سے چار گھر مکمل تباہ

0

بالاکوٹ کے علاقہ کانشیاں محلہ کھتیاں میں آگ لگنے سے چار گھر مکمل تباہ ہو گئے لاکھوں روپے کا نقصان،کانشیاں میں ایک ماہ میں دوسرا بڑا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ایک ہفتہ قبل چار گھر جل کر خاکستر ہو گئے تھے اور گزشتہ روز کھتیاں میں تین سے چار گھر مکمل تباہ ہوئے تفصلات کے مطابق کھتیاں کانشیاں میں سردار ولی الرحمن کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو پائی کہ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے بچوں کی شرارت تھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ان کے اردگرد ان کے بھائیوں کے گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیامقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی لیکن خشکی لکڑی کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پا سکے اوردیکھتے دیکھتے تمام گھر جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئے آگ لگنے سے اس واقعہ میں انسانی جانی محظوظ رہی لیکن گھروں فرنیچر اور دیگر تمام اشیاء مکمل جل کر تباہ ہو گی اس واقعہ پر چوہدری نورالحسن گجر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس وقعہ پر متاثرین کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی اور انٹرنیشنل سطح پر تنظیموں اور ڈونر سے متاثرین کے ساتھ بھرپور مدد کی اپیل بھی کی۔واضح رہے ایک ہفتہ قبل بھی کانشیاں نکہ منیب میں اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ہے کانشیاں میں یہ ایک میں دوسرا بڑا سانحہ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.