ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سم مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد سبکدوش

0

بفہ(خبرنگار)آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کے نائب صدر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سم مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے وہ 42 سال محکمہ تعلیم سے وابستہ رہے اور 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوگئے ہیڈ ماسٹر نذیر الحسن نے 1982 میں محکمہ تعلیم میں بحثیت پرائمری ٹیچر تعینات ہوئے اور ایک ہی سٹیشن پر 42 سال ریکارڈ ملازمت مکمل کی ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شہزادہ محمد گشتاسپ خان تھے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کے صدر امجد سعید صوبائی نائب صدر وحید احمد جبکہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ایس ڈی ای او محکمہ تعلیم مانسہرہ سید انور شاہ بفہ سب ڈویژن کے SDEO نیاز خان سرکلز اے ایس ڈی ای اوز پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول بفہ راشد خان سواتی مذہبی شخصت قاضی وصی الرحمان ممبر تحصیل کونسل شہزادہ عمر خان سابق جنرل سیکرٹری آل ٹیچرز ایسوسی ایشن سید وقار حسین شاہ پرائمری سکول سم کے وقاص خان محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقررین جن میں سید وقار حسین شاہ اے ٹی اے کے صدر امجد سعید پرنسپل راشد خان سواتی بدر منیر خان مشتاق خان وحید احمد شہزادہ عمر خان شہزادہ عمر خان عاطف نواز خان سے ٹی اے کے سینئر نائب صدر اختر نواز خان اور شہزادہ عبداللہ خان سردار حبیب الرحمن اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ سیف المالک خان مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شہزادہ گشتاسپ خان نے ہیڈ ماسٹر نذیر الحسن کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوان اساتذہ نذیر الحسن کی تقلید کرتے ہوئے بچوں کو بہترین طریقے سے تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ہیڈ ماسٹر نذیر الحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائر منٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن تعلیم وتعلم کے لئے میری خدمات جاری وساری رہیں گی میں نے اپنی 42 سال یہی کوشش رہی ہے کہ جن بچوں کا مستقبل مجھ سے وابستہ ہے میں ان کی تعلیم و تربیت ایسی کروں کہ وہ ملک وقوم کی کے لئے کار آمد شہری اچھے مسلمان اور پاکستانی بنیں اللہ کا فضل وکرم رہا کہ میں نے کبھی بچوں کا وقت ضائع نہیں کیا ان شاء اللہ جب بھی محکمہ تعلیم کے لئے میری خدمات درکار ہوں گی ان شاء اللہ میں ہر وقت تعلیم وتعلم کے لئے اپنی خدمات رضاکارانہ طور سر انجام دوں گا پروگرام کے آخر میں اساتذہ نے باعزت ریٹائرمنٹ پر ہیڈ ماسٹر نذیر الحسن کو خوبصورت تحائف دئے سٹیج سیکرٹری کے فرائض عاطف نواز نے سر انجام دیئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.