سیاحتی مقامات پر کمرشل عمارتیں بنانے کیلئے درختوں کی بے دریغ کٹائی
بجنہ(نامہ نگار) سیاحتی مقامات کے قریب کمرشل بلڈنگیں بنانے کے لیئے درختوں کاقتل عام بند کیا جائے۔یہ بات عوامی،سماجی اور سیاسی حلقوں نے ملک کے خوبصورت سیاحتی مقامات کے گھنے جنگلوں کو پیسوں کی خاطر چٹیل میدانوں میں تبدیل کردینے والوں پر،شمال،کے زریعے سوال اٹھاتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز شہروں سے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی،قدرتی ماحول کی سیرو تفریح کے لیئے آنے والے سیاحوں کے لیئے رہائش کی سہولیات حکومت کی پلاننگ پر ہونی چاہئے مگر افسوس کے آج چند لوگ ہمارے ملک کے سیاسی مقامات کے قدرتی حسن،سرسبزی،قدرتی ماحول اور تازہ ہوا کے خاتمے کے لیئے درختوں کی بے دریغ کٹائی پر کمرشل بلڈنگیں بنارہے ہیں۔