مانسہرہ، بزرگ شہری کا قتل، گرفتار ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مانسہرہ (خصوصی رپورٹر) مانسہرہ عید والے دن مدنی مسجد کے سامنے سیدہ آباد میں کار پارکنگ کے تنازے پر چتر پلین گاؤں لاچی منگ کہ سکول ٹیچر ابراہیم شاہ کو قتل کر دیا تھا تفصیل کے مطابق عید الضحی کے دن گاڑی پارکنگ کے تنازعہ پر تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں سید آباد کے رہائشی 60/61 سالہ بزرگ شخص کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ اس کے بیٹوں کو زخمی کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا،گرفتار ملزمان میں ولید رضا،ملک مراد اورحماد شامل ملزمان نے عید کے دن گاڑی پارکنگ کے تنازعہ پر توں تکرار کے بعد بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اس کے دو بیٹوں میں سے ایک کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے جبکہ دوسرے بیٹے کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کیا، پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے معزز عدالت نے مزید تفتیش کے لئیے تینوں ملزمان کو دو روز کیلئے پولیس کسٹڈی میں دے دیا ہے۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔