مانسہرہ شہر و گردونواح میں موجود کباڑخانے آبادیوں کیلئے خطرہ بن گئے
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگا)مانسہرہ شہر و اردگرد میں موجود کباڑ خانے آبادیوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئے، اکثریتی کباڑ خانوں میں کچرا جلانے سے شہر میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی، انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، بعض کباڑ خانوں میں چوری کا سامان بھی فروخت کئے جانے کا بھی انکشاف،عوامی مطالبات کے باوجود شہر میں موجود کباڑ خانوں کے خلاف کاروائیاں نہ ہو سکیں، اس سلسلہ میں مانسہرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی سستی اور غفلت کے باعث مانسہرہ شہر سمیت ارد گرد کے متعدد روڈوں پر درجنوں کباڑ خانے بنے ہوئے ہیں،جہاں ان پر اکثریتی کباڑ خانوں کی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف قسم کا کچرہ جلا کر شہر میں نہ صرف ہر طرف دھواں پھیلایا جا رہا ہے بلکہ مختلف بیماریاں بھی پھیلائی جا رہی ہیں،جبکہ باوثوق ذرائع نے شہر کے بعض کباڑ خانوں میں چوری کے سامان فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے اس سلسلہ میں مانسہرہ کے شہری و عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ محکمہ افسران سے شہر تمام کباڑ خانے جہاں مختلف قسم کا کچڑا جلا کر انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے کے خلاف سخت عملی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے