دریائے کنہار سے نوجوان لڑکی کی نعش برآمد
تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود سے نامعلوم دوشیزہ کی نعش برآمد شناخت تاحال نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برارکوٹ چوکی کے مقام پر دریائے کنہار سے نوجوان لڑکی کی نعش برآمد ہوئی واقعے کی اطلاع فوری طور پولیس کی گئی تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے دریائے کنہار سے ملنے والی نامعلوم دوشیزہ کی نعش کو اپنی طویل میں لیکر شناخت کیلئے ہیڈکواٹر ہسپتال گڑھی منتقل کردی تاحال لاش کی شناخت نہ ہوسکی گڑھی حبیب اللہ پولیس نے کہا ہے کہ نامعلوم نعش کی شناخت کی مدد کیلئے فوری طور ہر پولیس سے رابطہ کیا جائے تاکہ وارثان کی تلاش میں مدد مل سکے