ہزارہ کے مختلف اضلاع میں مردہ مرغیاں سپلائی کی جانے لگیں
ہری پور (اسپیشل رپورٹر)خیبرپختونخواہ کے اکثریتی اضلاع میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی فروخت کا انکشاف جو کہ ذمہ دار محکموں کے افسران کی فرائض میں غفلت و لاپرواہی کامنہ بولتاثبوت ہے مرغیاں سپلائی کرنے والے اور بڑے بڑے ہوٹلوں کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ دھندہ چل رہا ہے، ذمہ دار محکموں کے افسران میٹھی لسی پی کر سو گئے، ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اکثیریتی اضلاع، ہزارہ ڈویژن میں بھی مردہ مرغیوں کی فروخت کی خبریں گردش کررہی ہیں، شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ سیکرٹری فوڈ اور کمشنر ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے