سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت ایبٹ آباد میں بھی پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) خلیفہ سوئم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد میں بھی پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا آس سلسلے میں لیڈی گارڈن سے پریس کلب ایبٹ آباد تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی مولانا رب نواز طاہر مولانا عبداللہ عباسی تحصیل ناظم لوئر تناول ملک جنید تنولی مولانا حبیب الرحمن آور دیگر نےکی ریلی میں سنی علماء کونسل کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ شہریوں آور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی جنرل سیکرٹری مولانا رب نواز طاہر مولانا عبداللہ عباسی پیر طریقت مولانا قاضی ارشد الحسینی مولانا حبیب الرحمن امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبد الرزاق عباسی جمیعت اہلحدیث کے مولانا سرفراز فاروقی مولانا عبد الوحید جنرل سیکرٹری پریس کلب ایبٹ آباد سردار شفیق آور دیگر مقررین نے خطاب میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سیرت وکردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفاء راشدین کے ایام وفات و شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جاۓ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سیرت وکردار اپناء کردونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں مقررین نے کہا کہ ملک میں بےحیای عریانی فحاشی مہنگائی اور لاقانونیت کا بازار ختم کرنے کے لیے اسلامی نظام ناگزیر ہو چکا ہے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں صحابہ کرام اہلبیت عظام اور دیگر مقدس شخصیات کی گستاخی روکنے کے لیے ناموسِ صحابہ بل صدر مملکت پاس کر کے ملک کو بدامنی سے بچایا جائے