لائف جیکٹ کا عدم استعمال، خانپور بوٹنگ کلب سیل
دفعہ 144 کی خلاف ورزی، لائف جیکٹ کا عدم استعمال، خانپور بوٹنگ کلب سیل، حکومتی رٹ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ھدایت کو چیلنج کرنے والوں کو ڈھیل نہیں دی جا سکتی، فراز قریشی، نہر اور ڈیم میں نہانے پر پابندی کے باوجود شہریوں کا اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنا اور حکومت کے احکامات کا مذاق اڑانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر ii ہری پور نے خانپور ڈیم پر سپیشل ڈیوٹی میجسٹریٹ کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر خان پور نہر کے اطراف کی انسپکشن کے دوران احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے اور لائف جیکٹ کے بغیر سیاحوں کو کشتیوں میں جھیل کی سیر کرانے والے خانپور بوٹنگ کلب کو سیل کرنے کے موقع پر کہی، AAC ii فراز قریشی نے خانپور لیفٹ بنک کینال اور ندی ہرو میں نہانے پر دفعہ144 کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ خان پور کے حوالے بھی کیا