مختلف ڈیری ملک شاپ پر زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ دہی دودھ فروخت کا کاروبار مزید پھیل گیا

0

متعلقہ محکمہ کی جزوی کاروائیاں مانسہرہ شہر سمیت گردونواح کی مختلف ڈیری ملک شاپ پر زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ دہی دودھ فروخت کا کاروبار مزید پھیل گیا، غیر معیاری اور ناقص دہی و دودھ کے استعمال سے انسانی جانیں خطرے میں پڑھ گئیں، چند پیسوں کی خاطر انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگاجارہا ھے، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شہر و گردونواح کے عوامی اور سماجی حلقوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کئی عرصہ سے مانسہرہ شہر سمیت اردوگرد کی مختلف ڈیری ملک شاپس پر زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ دودھ اور دہی فروخت کا سلسلہ بدستور پھیل گیا، متعلقہ محکمہ کی جانب سے کیمیکل دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف مختصر کاروائیاں عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے تو یہ غیر معیاری دودھ اور دہی شہر اور گردونواح کی بعض بڑی ڈیری ملک شاپ پر فروخت ہوتا تھا مگر اب متعلقہ محکمہ کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ دودھ مختلف گلی محلوں کی اکثریتی ڈیری ملک کی دکانوں میں بھی فروخت ہونے لگا ہے جس کو استعمال کرنے سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار بن رھی ھے چند پیسوں کی خاطر انسانی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا جارہا ھے، اس سلسلہ میں مانسہرہ گردنواح کے عوامی و سماجی نے اعلی احکام سے کیمیکل سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.