بالاکوٹ کے جنگلات کو لگنے والی آگ کے باعث گائوں مٹی کوٹ کے دورہائشی مکانات زد میں آگئے
وادی کاغان کے مرکزی دروازہ بالاکوٹ کے جنگلات کو لگنے والی آگ کے باعث گائوں مٹی کوٹ کے دورہائشی مکانات زد میں آگئے ہیں جس کے باعث گھروں میں موجود قیمتی سامان وفرنیچر وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں،متاثرہ ہونے والی خاتون زیتون بی بی نے اپنے بیٹے محمد طارق کے ہمراہ بتایا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ جنگلات کو لگنے والی آگ کی وجہ سے پیش آیا اور خوش قسمتی سے اس وقت وہ وہاں موجود نہ تھے۔آتشزدگی کے واقعہ سے متعلق تھانہ بالاکوٹ میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
