عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی 24 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے

0

عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی 24 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے،تحریک انصاف کے قائدین کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی مفاد میں پرامن جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے حویلیاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون، تحصیل صدر بابو جاوید اقبال، سابق تحصیل صدر فریدون خان، محمد نبیل عباسی، چیئرمین حسیب تنولی، شاہنواز خان، طاہر نواز خان سکندر اعظم خان ملک ثاقب اعوان اور دیگر شخصیات کر رہی تھیں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی آواز ہے ان کو ناکردہ گناہوں کی سزا دے کر عوامی جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے اس انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ سمیت چاروں صوبوں میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے حکومتی ادارے اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قائدین کو فوری رہا کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.