مانسہرہ میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ

0

مانسہرہ(سٹی رپورٹر +چیف کرائم رپورٹر) مانسہرہ میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فرید سیکرٹری اطلاعات جعفریوسف خان صدر پیپلز ہیومن رائٹس ونگ ہزارہ ڈویژن عبدالحمید خان سابق صدر پیپلزلیبر بیورو محمد نذر خان جنرل سیکر سیکرٹری پیپلزلیبر بیورو ضلع مانسہرہ چوہدری عبدالعزیز نائب صدر تحصیل مانسہرہ محمد اقبال پوسوال سینئر پارٹی رہنما محمد خالد محمد صابر سجاد خانخیل و کثیر تعداد میں ورکروں عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید عالم اسلام اور پاکستان کی پہلی منتخب وزیر اعظم تھیں جنہوں نے اپنی فہم و فراست کے ساتھ اس ملک پاکستان اور عوام کے لیئے عظیم خدمات سرانجام دی ۔ اس ملک میں مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو بحال کیا مقررین نے کہا کہ وہ ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں جب سانحہ کارساز رونما ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکن زخمی اور شہید ہوِئے اگلے ہی دن محترمہ شہید بینظیر بھٹو اپنے کارکنوں کی عیادت کے لیئے مختلف ھسپتالوں میں پہنچ گئیں۔یہی وہ ان کا بے مثال کردار ہے جو ان کی شخصیت کو پوری دنیا میں نمایاں مقام دلاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو وہ کارکنوں کو ہمیشہ عزت و اخترام کی نگاہ سے دیکھتی تھیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج تک کارکنوں کے دلوں میں زندہ و تابندہ ہے ۔ وہ ایک عوامی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماں ایک بہترین بیٹی بہن تھیں جنہوں نے اپنے بچوں بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو بختاور بھٹو کی بہترین پرورش کی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔ آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.