گلوبانڈی کے رہائشی کو تھانہ کوٹ کی حدود میں قتل کردیا گیا

0

ہریپور (نما ئندہ خصوصی )تھانہ کوٹ کی حدود نا معلوم ملزمان نے گلو بانڈی کے رہاشی کو قتل کر کے نعش کوٹ حدود میں پھینک دی، پولیس کو اطلاع ملی جنہوں نے نعش قبضہ میں لیکر شناخت کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی،لواحقین تسلی کے بعد دعویداری کرے گے واقعہ کے مطابق گزشتہ تھانہ کوٹ ایس ایس ایچ او سعید شاہ کو اطلاع ملی کہ تھانہ کی حدود ٹوڈو سٹاف پر نعش پڑی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے اطلاع پر پولیس موقع پر پہچی اور انہوں نے نعش کی شناخت کے لیے تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ مقتول کا نام عمران ولد مسعود ساکنہ گلو بانڈی حطار ہریپور کا رہاشی ہے جس پر پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لواحقین کی درخواست پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم اس قتل کیس میں پولیس تفتیش کر رہی ہے جس میں قریبی رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کر سکتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.