مانسہرہ میں بجلی چوری کے رجحان میں اضافہ ہو گیا
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ میں بجلی چوری کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے محکمے نے لائن لاسز پورا کرنے کیلئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ شہر اور گردونواح میں کنڈے ڈال کر راتوں کو بجلی چوری کی جا رہی ہے اب ان چوروں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے محکمے نے پولیس نے ایف آئی اے سمیت دیگر محکموں سے رابطہ کر لیا ہے۔