Oil pump jacks work behind a natural gas flare, Wednesday, Dec. 17, 2014, near Watford City, N.D. (AP Photo/Eric Gay)

خیبرپختونخوا میں مسلسل دوسرے دن بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا۔
ایک روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی تھی، آج ایک اور ذخیرہ نکل آیا ہے جب کہ مزید ذخائر نکلنے کا بھی امکان ہے۔ پی پی ایل کے اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق کوہاٹ میں واقع ٹال بلاک سے 1.58ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس ذخائر دریافت ہوئے،ٹال بلاک میں 10 اگست 25 کو 4ہزار11میٹر گہرے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے حاصل گیس کا بہا 40/64 انچ اور ویل ہیڈ پریشر 164فی مربع انچ ہے، لمشیوال فارمیشن سے ہائیڈروکاربن ذخائر کا حصول کامیاب ٹیسنگ کے بعد مکمل ہوا۔
پی پی ایل کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی ٹال بلاک سے گیس و تیل کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے امکانات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے