گلناز شاہ کی سلیم عمران سواتی سے ملاقات،صوابی جلسہ پر بات چیت

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) سید گلناز شاہ کی سلیم عمران سواتی سے ملاقات۔صوابی جلسہ حوالے سے خصوصی بات چیت جلسہ میں شرکت کیلئے پارٹی کارکنان کیلئے دوران سفر بہترین انتظامات پر بھی تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار این اے چودہ سلیم عمران سواتی سے پی ٹی آئی کی میڈیا کوڈینٹر سید گلناز شاہ نے آج صوابی جلسہ کے حوالے سے ملاقات کی جس کے دوران گلناز شاہ نے درجنوں پارٹی کی تمام خواتین کارکنان کی شرکت کے حوالے سے بھی بات چیت کی جبکہ اس موقع پر سلیم عمران سواتی نے ان کا موقف سنا اور جلسہ شرکت کیلئے روانہ ھونے والے گاڑیوں کے قافلہ میں دوران سفر پارٹی عہدیداران و پارٹی کارکنان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی یاد رھے آج پارٹی قائد عمران خان کی خصوصی ھدایت پر صوابی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جارہا ھے جس کی لیئے تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ایک بجے مختلف مقامات سے آنے والے گاڑیوں کے قافلے فارم ہاؤس سلیم سواتی سانڈے سر سے ہزارہ موٹر وے کی جانب نکلے گئے جہاں پر تمام قافلے دن دو بجے صوابی جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ھوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.