تھانہ خاکی کی حدود ترنگڑی صابر شاہ میں 25سالہ نوجوان قتل، نعش برآمد
پکھل (بیورو چیف) تھانہ خاکی کی حدود ترنگڑی صابرشاہ میں شاہد نامی شخص کا 25 سال کا نوجوان زاہد جو آئس کا نشہ کرتا تھا کی لاش ملی جسے نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا ایس ایچ او تھانہ خاکی وحید۔رسد اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کردیا ایس ایچ او تھانہ خاکی نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی چونکہ وقوعہ تھانہ خاکی اور تھانہ بفہ کے سنگم پر ہوا تھا اس لئے تھانہ بفہ کے ایس ایچ او اورنگ زیب بھی موقع پر نفری کے ہمراہ پہنچے تھے بعد میں جائے وقوعہ کو تھانہ خاکی کی حدود قرار دینے کے بعد کیس ایس ایچ او تھانہ خاکی وحید مراد کے حوالے کیا گیا تھانہ بفہ اور تھانہ خاکی کی حدود ترنگڑی صابرشاہ میں بڑھتے ہوئے منشیات کے کاروبار کی وجہ سے علاقہ میں امن و امان کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہیں چوریاں اور ڈکیتیاں بڑھ رہی ہیں جس کا فوری تدارک ضروری ہے