بٹگرام، بجلی کا ہیوی ٹرانسمیشن لائن منصوبہ، اراضی مالکان سراپا احتجاج
بٹگرام(نامہ نگار)بجلی ٹرانسمشن ہیوی لائن منصوبہ،اراضی مالکان سراپا احتجاج،حکومت سے فوری آراضی معاوضہ ادائیگیوں کا مطالبہ،عدم ادائیگیوں کی صورت میں اپنے زاتی زرعی اور کمرشل زمینوں سے بجلی ٹرانسمشن لائن کسی بھی صورت میں نہیں گزارے گے،جب تک حکومت متاثرین کے مطالبات حل نہیں کرینگے،متاثرین کا احتجاج جاری رہیگا۔تفصیلات کے مطابق رابطہ ایکشن کمیٹی کے ممبر انور بیگ خان پشوڑہ،سعید احمد ملکال اور حاجی امداد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی ٹرانسمشن ہیوی لائن سے متاثرہ افراد کے لیے فوری معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ واپڈا حکام بغیر کسی ڈائیلاگ کے سروے کررہے ہیں جس سے متاثرین میں سخت بے چینی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے مذید کہاکہ ایک طرف حکومت اس منصوبے کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب اس منصوبے سے ہزاروں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک واپڈا اور حکومت متاثرین کے مطالبات حل نہیں کرینگے اور ان کو اعتماد میں نہیں لینگے اس وقت تک ہم کسی بھی سروے ٹیم کو اپنی اراضی سے نہیں کرانے دینگے۔