سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، صوبائی حکومت نے یو ٹرن لے لیا

0

ہری پور (بیورورپورٹ) صوبائی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سے انکار کردیا۔وفاق کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا۔۔خیبر پختونخوا کی حکومت اپنے وعدے سے مکر گئے۔اور یو ٹرن لے لیا۔ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کیلیے تیاریاں کریں۔لاتھوں کے بھوت باتوں سے نہی مانتا۔ حقوق مانگ کر نہی چھین کرلینگے۔اب مذاکرات ایوانوں میں نہی سڑکوں پر ھونگے،ملازمین۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان چپقلش میں سرکاری ملازمین رل گئے۔وفاقی ایک اعلان کرتی ہے۔تو صوبائی حکومت دوسر اعلان کرتی ہے۔خیبرپختون خوا کے حکومت نے ملازمین کے ساتھ اسمبلی کے فلور پر وعدہ کیا تھا۔کہ اگر مرکز نے آپ کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔تو ہم 27 فیصد اضافے کا اعلان کرینگے۔جب مرکز نے 25 فیصد تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا اعلان کیا۔تو صوبائی حکومت نے یو ٹرن لیا۔اور وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا بہانہ بنا کر 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جو ظلم کے مترادف ھے۔انہوں نے دھمکی دی۔کہ سرکاری ملازمین کی تنخواھوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ورنہ ملازمین ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخ ساز اختجاجی دھرنا دینگے۔اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.