ٹیکسوں کی بھرمارنے ملک کے پچاسی فیصد غریب طبقے کوزندہ درگورکردیا

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)ممتاز قانون دان محمدفیاض خان ایڈووکیٹ آف عنایت آباد نے کہاہے کہ پاکستان تاریخ کی بدترین مہنگائی سے گزررہاہے بجلی اورگیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اورملک میں غریب طبقے پرٹیکسوں کی بھرمارنے ملک کے پچاسی فیصد غریب طبقے کوزندہ درگورکردیاہے محمدفیاض خان ایڈووکیٹ شمال سے خصوصی بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ حکومتیں عوام کوریلیف دیتی ہیں لیکن یہاں سویونٹ دوسویونٹ اوراسی طرح الگ الگ ریٹ مقررکرکے عوام کے ساتھ نوسربازی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈا کرپٹ ترین ادارہ بن چکاہے جوکہ بجلی چوری روکنے میں ناکام ہوچکاہے ملک کابااثرطبقہ بجلی چوری کرتاہے اورلائن لاسز غریب عوام کے بلوں سے وصول کئے جاتے ہیں یا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ذریعے پورے کئے جاتے ہیں یہ ظلم اب برداشت نہیں ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.