کھلابٹ، چھوہرکالونی واٹرسپلائی سکیم لائن مرمت کا کام اختتام پذیر

0

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) چھوہر کالونی واٹر سپلائی اسکیم لائن مرمت کا کام چوتھے روز کی شام اختتام پزیر ہوا ڈیڑھ سو سے زائد گھرانے مسلسل 4 روز تک پانی سے محروم رہے محکمہ پبلک ہیلتھ سب ڈویژن غازی کے SDO کے مطابق لائن مرمت میں تاخیر مارکیٹ سے سامان کی عدم دستیابی رہی تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ سب ڈویژن غازی ہری پور کی واٹر سپلائی اسکیم چھوہر کالونی کی مین پائپ لائن گزشتہ جمعرات کو پھٹنے کی وجہ مکمل طور پر بوسیدہ ہو گئی جس نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کی بدولت چھوہر کالونی کے تمام محلہ جات کی پانی کی سپلائی معطل ہو گئی جس کے بعد ٹیوب ویل آپریٹر نے محکمہ کو تحریری روپورٹ کی اور بعد ازاں اہل محلہ نے فوری طور رابطہ کرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ ہری پور کے ایکسین اور سب ڈویژن غازی کے SDO کے نوٹس میں لایا جس پر انھوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے سالانہ MDR فنڈز کے زریعے متعلقہ ٹھیکدار کو لائن مرمت کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد بروز جمعہ کو متعلقہ ٹھیکیدار نے لائن مرمت کے لیے کھدائی کا کام شروع کیا جو کہ تاخیر کا شکار ہوامحکمہ پبلک ہیلتھ ہری پور کے SDO نے اہل محلہ کو بتایا کہ ٹھیکیدار کو لائن مرمت کے لیے پائپ وال اور دیگر سامان مکمل طور پر مارکیٹ سے نہیں ملا جس کی بدولت سامان راولپنڈی سے منگوانا پڑا جس کی وجہ سے لائن مرمت میں تاخیر ہوئی سامان کی فراہمی و دستیابی کے ساتھ ہی ٹھیکبدار نے لائن فالٹ کے چوتھے روز اتوار کی شام کو لائن مرمت کا کام مکمل کرکے لائن کلئیر کر دی ہے چھوہر کالونی کے بیشتر محلہ جات کا پانی تیسرے روز بحال ہوا جبکہ متاثرہ لائن کے ڈیڑھ سو سے زائد گھرانے مسلسل 4 روز تک پانی سے مکمل محروم اور پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے جن کا پانی وال مین کے مطابق نئے تازہ جوڑ خشک اور مضبوط ہونے کی سے پیر کی صبح متاثرہ گھروں کا پانی بحال ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.