پنیاں، سرائے گدائی لنک روڈ پر3بہنوں کا اکلوتا بھائی بیدردی سے قتل
پنیاں (ملک حیدرعلی بنی سے)پنیاں تین بہنوں کااکلوتا بھائی سرائے گدائی لنک روڈ پر گولیوں سے چھلنی کردیاگیا، قاتل قتل کرنے کے بعد فرار، موضع پنیاں محلہ شمس آبادکارہائشی سیف اللہ عرف سیفی ولد محمدآصف اپنے ساتھی دوست باسط علی ولدلیاقت سکنہ پنیاں کے ساتھ موہڑی ملیاء سے سرائے گدائی کی طرف آرہاتھاکہ سامنے سے موٹرسائیکل پررحمت علی ولد غلام صابر مرحوم محلہ شمس آباد پنیاں آرہاتھاجس نے فائرنگ شروع کردی اورکئی گولیاں سیف اللہ کوجالگیں۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرباسط علی موقع پر جان بچاکربھاگ جانے میں کامیاب ہوگیاجبکہ سیف اللہ کوٹراماسنٹرہریپورلایاگیا مگروہ جانبرنہ ہوسکا اورچل بسا، واردات کے بعد قاتل بھی موقع واردات سے فرارہوگیامعلوم ہواہے کہ قاتل ومقتول آپس میں دوست تھے اوران کے مابین کوئی سابقہ عداوت دشمنی نہ تھی مقتول سیفی تین بہنوں کااکلوتابھائی تھا اوروہ انٹرمیڈیٹ پاس تھا اوراس کاوالدریٹائرڈ فوجی حالدار ہے،تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے