ناراں، لولوسر جھیل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

0

شنکیاری(ڈپٹی بیورو چیف)ناران لولوسرجھیل کے قریب تیزرفتاری کے باعث سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ، میاں بیوی جاں بحق جبکہ تین بچے شدیدزخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق گزشتہ روزلولوسر جھیل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ میاں بیوی جاں بحق تین بچے زخمی ہوگئے ممبرمحمدفاروق کی قیادت میں ناران ہوٹل ایسوسی ایشن موقع پرپہنچ گئے جیپ ایسوسی ایشن کے وفدکاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، 1122ناران کے مقامی افراد اورپولیس کی بروقت امداد میتوں کوفوری طورپر کے ڈی اے اور ون ون ٹوٹوٹ کی ایمبولینس میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیاگیا زخمیوں کوطبعی امداددی گئی ہوٹل ایسوسی ایشن نے ڈرائیورحضرات کوتیزرفتاری کرنے سے روکا اورکہاکہ تیزرفتاری نہ کی جائے حادثہ پرافسوس کااظہارکیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.