ایبٹ آباد، پیپلز پارٹی کی سابق کابینہ میں نئی تقرریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر وجنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف ایبٹ آباد پیپلزپارٹی کی سابقہ کابینہ کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ وائس چئیرمین کینٹ بورڈ فواد خان سابق ضلعی صدر سرفراز خان،سیکرٹری اطلاعات ناصر حسین, شیراز خان،فخرالسام و دیگر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع سالم خان عرف شازی خان کی جانب سے ایبٹ آباد ضلعی صدر و کابینہ کا رات کی تاریکی میں نوٹیفیکیشن پیپلز پارٹی کے جیالوں کے حق میں شب خون مارنے کے مترادف ہے ہر مشکل وقت میں ایبٹ آباد کی سابقہ کابینہ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شاہرہ ریشم بلاک سمیت حدود پار کی ایبٹ آباد ضلعی صدر،جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کا کیا جانے والا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے اسلام آباد پارلیمنٹ اور زرداری ہاس کے سامنے احتجاج کریں گے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں حقوق کی حق تلفی برداشت نہیں کریں گے صوبائی جنرل سیکرٹری شازی خان اپنے حلقے سے جنرل کونسلر کا الیکشن جیت جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے الیکشن 8فروری 2024میں صوبائی صدر کو بری طرح شکست ہوئی سابق ضلعی صدر سرفراز خان نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت نے جس شخص کو ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا صدر بنایا وہ ایک انویسٹر اور دو نمبر طریقے سے مائنگ کا کاروبار کرتا ہے ہم نے حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کیا ایبٹ آباد کا نیا صدر ہی بنانا تھا تو صدارت کے الیکشن کرواتے لگ پتا جاتا ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں بسنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کس کے حق میں ووٹ دیتے رات کی تاریکی میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد پیپلزپارٹی کے کارکنان کے حق پر ڈاکہ ڈالا جس سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران وکارکنان کی دلا زاری ہوئی جس کے ازالے کیلئے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس،زرداری ہاؤس جائیں گے انہوں نے مزید کہاکہ شازی خان نے ہر دور میں کارکنوں کے حقوق کی حق تلفی کی،سودا کیا جس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کسی دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے لیے مجبور ہو ئے جس سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا 25سال قبل پیپلزپارٹی کا ایک کارکن دیگر سیاسی جماعتوں کے 100کارکن پر بھاری تھا انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو صوبائی جنرل سیکرٹری کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کا نوٹیفکیشن مسترد کریں تاکہ پیپلزپارٹی کو مزید تقویت ملے