فاریسٹ رینج جرید میں پرمٹ کے نام پر رشوت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا
مانسہرہ(خبرنگار)فاریسٹ رینج جرید میں پرمنٹ کے نام پررشوت کادھندہ عروج پرجاری ہے، مالکان نے اعلیٰ سطح پرانکوائری کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق فاریسٹ رینج جرید میں 82عدددرختان کے پرمنٹ عوام کوجاری کئے گئے جن میں صرف بیس کے قریب دوست تھے جبکہ دیگرتمام پرمنٹ غیرمستحق لوگوں کورشوت کے زورپرجاری کئے گئے ہیں یہ غیرمستحق لوگ قیمتی لکڑ ٹیمرسمگلروں پرفروخت کرکے بھاری رقم بٹورتے ہیں اوریہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے اس غیرقانونی کٹائی اوررشوت خوری میں اوپر سے نیچے تک سب ملوث ہیں کوئی کسی کوجودیدی فیس ہے پرمنٹ کے چٹ کے نام پربھی درخت کاٹنے کی اجازت دی جاتی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے صرف ایمرجنسی کیش چیک ہے جوکہ سیدھامجازآفیسر کے جیب میں جاتاہے اگریہی سلسلہ جاری رہاتو چندسالوں میں جنگلات کاخاتمہ ہوجائے گااوروادی کاغان شعبہ سیاحت بھی ختم ہوجائے گا مقامی لوگ جوپچیس فیصد دیتے ہیں وہ بھی نقل مکانی پرمجبورہوجائیں گے اس تمام غیرقانونی دھندے کو روکنے کیلئے جرید کے مالکان نے چیف سیکرٹری اورسیکرٹری فاریسٹ کوتحریرشدہ کمپلیبنٹ کرتے ہوئے شفاف اوپن انکوائری کامطالبہ کردیاہے