بانی تحریک انصاف کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اعظم سواتی
خواجگان (ذکریا طارق خان) مانسہرہ عمران خان رہائی وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی مانسہرہ جلسہ آج آمد راہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم خان سواتی کا مانسہرہ میں پڑا پارٹی ورکرز کے علاہ مانسہرہ بالاکوٹ پکھل اگرور تناول کے مختلف علاقوں کے دورے پارٹی عہدیداروں جنبے برادری اور لوگوں سے ملاقاتیں جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈر کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے سب سے پہلے ان کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں مانسہرہ جلسہ بھی قائد عمران خان کی رہائی کیلئے منعقد کیا گیا ہے اس کے بعد یہ سلسلہ قائد عمران کی رہائی تک جاری رکھا جائے گا۔ اعظم خان سواتی اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان سواتی ایم این اے شہزادہ گشتاسپ خان ایم پی اے منیر لغمانی ایم پی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احمد شہریار خان ایڈووکیٹ کمال سلیم سواتی سابق امیدوار قومی اسمبلی سلیم عمران سواتی بفہ پکھل عبد الشکور خان سمیت دیگر پارٹی راہنما اور ورکرز دن رات جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔