تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ،مکان بنانا خواب بن گیا
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ غریب محنت کش کے لئے مکان بناناایک خواب بن گیاہے سریا کے بعدسمینٹ کی بوری بھی مہنگی سمینٹ کی فی بوری قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی بجٹ کے بعد تعمیراتی سامان پچیس فیصد تک مہنگا سیمنٹ کی بوری 1500 سوروپے کی ہوگئی، باخبرذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کے نفاذ کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی بجٹ پیش ہونے کے بعد تعمیراتی سامان پچیس فیصد تک مہنگاہوگیا مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500 سوروپے ہوگئی ہے جبکہ دیگرتعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے حکومت فی الفورتعمیراتی میٹریل کی قیمتوں کوکنٹرول کرے تعمیراتی کام بندہزاروں کاریگر محنت کش مزدوربیروزگارہوگئے ہیں